|

وقتِ اشاعت :   October 22 – 2024

کوئٹہ:  قائمہ کمیٹی برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کا اجلا س چیئرمین ظفرعلی آغا کی زیرصدارت منعقد ہوا

اجلاس میں کمیٹی کے اراکین شاہدہ رؤف اور محمد خان لہڑی کے ساتھ ساتھ پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی، میر لیاقت علی لہڑی نے اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، سیکرٹری پراسیکیوشن محمد علی کاکڑ، اور ایڈیشنل سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی محمد الیاس بھی موجود تھے۔

محکمہ پراسیکیوشن کے سیکرٹری نے تقریباً 230 عدالتوں کے انتظام کو اجاگر کرتے ہوئے کمیٹی کو اس کے کردار سے آگاہ کیا چیئرمین نے محکمہ کو جلد از جلد اپنے نظام کو ڈیجیٹل بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

تاہم چیئرمین اور کمیٹی کے اراکین نے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) کی پریزنٹیشن سننے سے انکار کر تے ہوئے کہا کہ اجلاس کے روز بھی محکمہ دیر سے پہنچااور سیکرٹری عوامی نمائندوں کی طرف سے بلائے گئے اجلاس میں شرکت سے انکاری ہیں اس اجلاس میں سیکرٹری کو خود آ کر کمیٹی کو بریفنگ دینی تھی لیکن متعلقہ سیکرٹری قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرتے

محکمہ کو 26 اگست 2024 کے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ریکارڈ جمع کرنے کا کہا گیا تھا لیکن متعلقہ محکمہ ریکارڈ تو اپنی جگہ، اسمبلی کی جانب سے لکھے گئے خط کا جواب بھی آج اجلاس کے دوران دیا۔

چیئرمین نے ایس اینڈ جی اے ڈی کے غیر تعاون پر مبنی رویے کے خلاف احتجاج کیا اور تحریکِ استحقاق جمع کرنے کا کہا۔چیئرمین نے کہا کہ عوام کے نمائندوں کے طور پر محکمے ہمیں نظر انداز کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتے۔

چیئرمین نے اعلان کیا کہ وہ اُس وقت تک ایس اینڈ جی اے ڈی کے اجلاسوں کا بائیکاٹ کریں گے جب تک کہ ان کی تحریکِ استحقاق پر عمل درآمد نہ کیا جائے چیئرمین نے کہا کہ بطور ممبر ان کے استحقاق کو مجروح کیا گیا ہے۔