|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ:  انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ پولیس کو چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید خطوط پر آراستہ کیا جارہا ہے۔

جس سے امن وامان کے قیام میں مزید بہتری آئیگی عوام کی جان و مال کی حفاظت، جرائم کے خاتمے اور دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلانے کیلئے پولیس افسران واہلکارمزید اپنی صلاحتیوں کو بروئے کار لائیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نےسیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ بلوچستان سائرہ عطا اور یو این او ڈی سی کی ڈائریکٹر بلوچستان عائشہ ودْود کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس صنفی مساوات پر یقین رکھتی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ خواتین کو برابری کی بنیاد پر روزگار کے مواقع فراہم کریں تاکہ وہ آگے آکر ملک و قوم اور صوبے کے عوام کی خدمت کر سکیں۔سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ بلوچستان نے کہا کہ وومن ڈویلپمنٹ کی ہیلپ لائن 1089کوبلوچستان پولیس کی ہیلپ لائن 15 کے ساتھ منسلک کیا جائے۔

جس کے ذریعے بلوچستان پولیس اور بلوچستان وومن ڈویلپمنٹ کے ادارے جدید ٹیکنا لوجی سے منسلک ہو جائیں گے جو کہ محکمے کی کارکردگی میں معاون و مدد گار ثابت ہو گا اور جرائم کا خاتمہ ممکن ہو گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *