|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

اسلام آباد،کوئٹہ: ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست، عدالت نے رپورٹ طلب کرلی ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ اور ایف آئی سے دو روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سیایمان مزاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔

چیف جسٹس نے سرکاری وکلا سے استفسار کیا انکا نام کس لسٹ میں شامل ہے؟

عدالت کو بتایا گیا کہ ماہ رنگ بلوچ کا نام اب ای سی ایل میں شامل ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اب انکا نام ای سی ایل میں ہے،اب کا کیا مطلب ہے؟ و

کیل وزارت داخلہ نے کہاپہلے نام پی سی ایل میں تھا،

پھر پی این سی ایل میں ڈالا گیا، اب 18 اکتوبر کو انکا نام ای سی ایل ڈالا گیا ہیعدالت نیرپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *