کوئٹہ: پولیس نے کوئٹہ سے بچوں کو اغوا کرنے والے گروں کے ایک کارندے کو گرفتار کرلیاگروہ بچوں کو اغوا کرکے سندھ اور پنجاب میں پانچ سے دس لاکھ روپے میں فروخت کرتا ہے
پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاون کے علاقے غوث آباد میں واقع شمس المدارس مدرسہ کے قریب ایک اغوا کار بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر زدوکوب کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کیا،
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یاسر نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا ہے کہ وہ اور اس کے ساتھی سیٹلائٹ ٹان، مشرقی بائی پاس اور سریاب کے مختلف علاقوں سے تین سے چھ سال کے بچوں کو اغوا کرکے انہیں سندھ اور پنجاب لے جاکر پانچ سے دس لاکھ روپے میں فروخت کرتے تھے،
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ مختلف علاقوں سے اب تک ایک درجن سے زائد بچوں کو اغوا کیا گیا ہے، ملزم نے دوران تفتیش اپنے ساتھیوں کی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔