تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مکران میڈیکل کالج کے انتظامیہ کے نا اہلی کی وجہ سے ایک بار پھر مکران میڈیکل کالج کے طلباء احتجاج پر نکل آئے ہیں۔
اس سے پہلے کء دفعہ طلباء اپنے بنیادی حقوق کے لیے احتجاج پر نکلے تو کالج کی انتظامیہ نے یقین دھانی کی کہ ان کے سارے مطالبات مانے گئے ہیں اور ان پر عمل کیا جائے گا۔ اس یقین دہانی کی وجہ سے طلباء نے احتجاج موخر کردیا۔مگر ایک مہینے سے ذیادہ وقت گزرنے کے باوجود طلبا کے مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
طلباء کا مزید کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک احتجاج کرینگے جب تک ان تمام مطالبات پر عمل نہیں کیا جائیگا۔مکران میڈیکل کالج میں جاری طلباء کے اپنے جائز مطالبا کے لئے احتجاج کرنا، ان کا بنیادی تعلیمی حق ہے
جس کی نا صرف حمایت کرتے ہیں بلکہ ان کے مطالبات کے حق میں ان کے شانا بشانہ کھڑے ہیں۔
حکام اعلی، محکمہ صحت و تعلیم اور میڈیکل کالج انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طالب علموں کے جائز مطالبات تسلیم کرکے جلد سے جلد ان کے مسائل حل کیے جائیں۔