کوئٹہ : چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبے میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے
۔ علما کرام، والدین، سول سوسائٹی اور میڈیا سے وابستہ افراد انسداد پولیو کی قومی مہم میں اپنا کردار ادا کرے۔ ہم سب کو اس موذی وائرس کے خاتمہ کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔
پولیو ویکسین کے دو قطرے پلا کر ہمیں اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانا ہے۔
پولیو مہم کو صحت مند پاکستان کے لئے کامیاب بنانا ہوگا۔ پولیو مہم کی کامیابی کے لئے عوام ٹیموں سے بھرپور تعاون کرے۔
پولیو مہم میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنانا ہے۔
کوئی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ پولیو قومی مسئلہ ہے اس کی تدارک کے لیے ہم سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
اس مہم میں ہم نے ایک ایک بچے تک پہنچنا ہے اور قطرے پلانے ہیں۔ انکاری والدین کو قائل کرنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ یہ پورے معاشرے کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ چیف سیکرٹری کا مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کے تمام لیڈیز ہیلتھ ورکرز، لیڈیز ہیلتھ وزیٹرز کو تعینات کرنے کی ہدایت۔
چیف سیکرٹری کا فرائض میں غفلت برتنے پر نوکری سے برخاست کرنے کی ہدایت کی چیف سیکرٹری کا تمام ڈپٹی کمشنرز کو ایوننگ ریویو میٹنگ میں حاضر ہونے کی ہدایت کی بلوچستان بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم بروز پیر 28 اکتوبر سے شروع ہو گی۔ 26 لاکھ 55 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی۔ تیاریاں مکمل۔ چمن, ڈیرہ بگٹی، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، جھل مگسی، ژوب،قلعہ سیف اللہ اور خاران سے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔