اورماڑہ: اورماڑہ کے سمندری حدود میں محکمہ فشریز اورماڑہ کی کارروائی، غیر قانونی ماہی گیری میں مصروف وائرنیٹ لانچ کو پکڑ لیا،
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی، پارلیمانی سیکریٹری فشریز حاجی میر برکت رند، سیکریٹری فشریز جاوید انور شاہوانی، ڈی جی فشریز عمران ابراہیم بنگلزئی اور ڈائریکٹر میرین فشریز گوادر احمد ندیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر مشاق احمد کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اورماڑہ سہراب مگسی کی سربراہی میں اورماڑہ فشریز کی گشتی ٹیم کے انچارج انسپکٹر الطاف حسین اور انسپکٹر ظاہر شاہ نے لیویز اہلکاروں کے ساتھ مکرکامیاب کارروائی کرتے ہوئے اورماڑہ کے سمندری حدود میں غیر قانونی ماہیگیری میں مصروف وائرنیٹ ہوڑا لانچ بنام المدین کو عملہ سمیت پکڑ لیا ہے۔
مذکورہ وائرنیٹ لانچ کو حراست میں لے کر محکمہ فشریز ایکٹ کے تحت مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس دوران محکمہ فشریز اورماڑہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سہراب مگسی نے کہا ہے کہ سمندری حیاتیات کی بے دریغ نسل کشی کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی ماہی گیری میں ملوث عناصر کے خلاف معمول کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Leave a Reply