کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کے ویب سایٹ(ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا جائے گا،
جو کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لانے کا دن ہے۔
1947 میں سری نگر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کی مذمت آج بھی ہر پاکستانی کرتا ہے،
اور ہم اس غیر قانونی اقدام کو کبھی نہیں بھلا سکتے۔ بھارت نے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کو دبانے کے لیے ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے اور ان کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے۔
بلوچستان سمیت پورے ملک میں کشمیری بھائیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا