کوئٹہ: بلو چستان ہا ئی کورٹ کے ججز جناب جسٹس عبداللہ بلو چ اور جسٹس جنا ب جسٹس اقبا ل احمد پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے قومی شاہرا ہ این 25کرا چی خضدار،اور خضدار چمن کی تعمیر اور دو رویہ کر نے سے متعلق سیکرٹری پلا ننگ حکومت پا کستان کووفا قی سیکرٹری مواصلات ، چیئر مین این ایچ اے ، وفاقی سیکرٹری خزانہ و دیگر کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے قومی شاہرا ہ کی فنڈنگ و دیگر مشکلات کا حل نکا لنے کی ہدایت کی ہے
اور اس سلسلے میں اگلی سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لیا ہے بنچ کے ججز نے حب ندی پل کی تعمیراتی کا م کی تکمیل اور افتتاح پر متعلقین و دیگر کی کا رکردگی کو باعث اطمینان قرار دیا ہے ۔
گزشتہ روز اس سلسلے میں دائر آئینی درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار الہٰی بخش مینگل ایڈووکیٹ ،نجم الدین مینگل اور نصیر بنگلزئی ایڈویشنل اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نصرت بلوچ ،وزارت منصو بہ بندی کمیشن اسلام آ با د کے چیف ٹی اینڈ سی ذوالفقار میمن ،سیکشن آ فیسر عمران علی ،عبدلارئوف خان ایڈووکیٹ ممبر(ویسٹ زون)بشارت حسین کے ساتھ ،این ایچ اے کے (سائوتھ بلو چستان )خضدار ریجن کے جنرل منیجر نورالحسن جنرل منیجر (بلو چستان ویسٹ)گوادر سید اشرف علی شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر (مینٹیننس )این-85پنجگور آغا شہزادسرور اور ڈپٹی ڈائریکٹر(لیگل)این ایچ اے کو ئٹہ عبدالمنان پیش ہو ئے
بنچ کے ججز نے نیشنل ہائی وے اتھا رٹی اور پلا ننگ کمیشن کے جمع کرائے گئے رپورٹس کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہو ئے انہیں مسترد کیا اور قرار دیا کہ فنڈنگ کے عدم اجرا کی وجہ سے قومی شاہرا ہ این25-کرا چی خضدار اور خضدار چمن کو دورویہ کر نے کے لئے تعمیراتی کا م شروع نہیں ہو سکا ہے جس سے لو گوں کو مشکلات دپیش ہیں اور اس مقصد کیلئے مختص کر دہ فنڈز کے اجرا ء میں مختلف بہانوں کے ذریعے تاخیر کی جا رہی ہے حتی کہ اس بابت پلا ننگ کمیشن اور این ایچ اے کے دئیے گئے اعداد و شما ربھی یکسر مختلف ہیں اور یہ اختلاف کئی با ر کی سما عت میں دکھا گیا ہے
دونوں محکموں کے نما ئندگا ن عدالت کو مطمئن نہیں کر سکے ہیں عام عوام کی فلا ح کو دیکھتے ہو ئے یہ مناسب ہو گا کہ سیکرٹری پلا ننگ حکومت پا کستان دو سے تین ہفتوں میں سیکرٹری مواصلات حکومت پا کستان، چیئر مین این ایچ اے ، سیکرٹری خزانہ حکومت پا کستان ، اور ان کی معاونت کے لئے اینڈیشنل اٹارنی جنرل بلو چستان اورایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ،ایڈیشنل سیکرٹریترقیات حکومت بلو چستان کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کریں جس میں قومی شاہرا ہ این 25 کی تعمیر اور اسے کو دورویہ کر نے کے سلسلے میں فنڈنگ سے متعلق این ایچ اے کو درپیش مشکلات کو حل کریں اور اس با بت ہر محکمہ اگلی سما عت پر پیش رفت رپورٹ جمع کرا ئیں ۔
ممبر این ایچ اے نے بنچ کو بتا یا کہ (خضدار تا مستونگ )این 25کے 56کلو میٹر پر کا م مکمل کیا جا چکا با قی ماندہ کا م بھی جلدمکمل کر لیا جا ئے گا ،پچھلی سما عت جو 16ستمبر کو ہو ئی تھی میں بنچ نے ہدایات دی تھی کہ تمام متعلقہ اور بالخصوص پلا ننگ ڈویژن بلو چستان میں مذکو رہ منصوبے کے لئے این ایچ اے کو درکا ر فنڈز ممکن بنا ئیں تا کہ کا م متاثر نہ ہو۔
ممبر این ایچ اے بلو چستان نے بتا یا کہ قومی شاہرا ہ این 25(کرا چی خضدار)کے ٹیکنیکل بی بڈزکو حتمی شکلدی جا چکی جسے بہت جلد نو مبر کے پہلے ہفتے میں پیپرا کے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جا ئے گا ہمیں امید ہے کہ اس سلسلے میں لینڈ ایکوزیشن و دیگر کے لئے بھی معاملات کو جلد ہی فائنلا ئز کیا جا ئے گا این 25(خضدار کرا چی۔کو ئٹہ چمن )سے متعلق این ایچ اے کی جا نب سے کو ئی رپورٹ جمع نہیں کی جا سکی ہے
اگلی سماعت پر این ایچ اے لینڈ ایکوزیشن اور فنڈز کی دستیا بی سے متعلق تازہ رپورٹ جمع کرا ئے ۔ سما عت کے دوراناین ایچ اے (بلو چستان ویسٹ )کے جنرل منیجر سید اشرف علی شاہ نے قومی شاہرا ہ این 85سے متعلق پیش رفت رپورٹ ممبراین ایچ اے کے رپورٹ کے ہمرا ہ جمع کرا ئی جسی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا ان کے مطابق تعمیر و مرمت کا کا م 80فیصد تک مکمل کیا جا چکا ہے
اور با قی ما ندہ کا م بھی جلد مکمل کر لیا جا ئے گا ہم جنرل مینجر ویسٹ مکران کے جمع کرا ئے گئے رپورٹ کو سراہتے ہو ئے ہدایت کر تے ہیں کہ اگلی سماعت پر باقی ما ندہ کا م سے متعلق بھی رپورٹ جمع کرا ئی جا ئے سما عت کے دوران اٹارنی جنرل ، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ممبر این ایچ اے نے بتا یا کہ حب ندی پر پل کا کام مکمل کرکے اسے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے
اس با بت ہم تمام ورکرز اور متعلقہ حکام خاص کر درخواست گزار الہی بخش مینگل ایڈووکیٹ جس کا تعلق مذکو رہ علا قے سے ہیں کی کا وشوں کو سراہتے ہیں ۔بنچ نے مذکو رہ حکم کی کا پی تمام متعلقین کو بھیجنے کی ہدایت کی اور سما عت کو 28نومبر تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ۔