لاہور: تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے وزیر اعظم نوازشر یف سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشر یف پر کر پشن ثابت ہوئی تو وہ گھر نہیں جیل میں جائیں گے ‘نوازشر یف بتادیں پیسہ کیسے باہر گیا ہمیں جلسوں کی بھی ضرورت نہیں رہیگی ‘میاں صاحب 2018نہیں آئیگا دلی ہنوزدوراست ‘‘میرے سمیت پورے ملک کا احتساب کیا جائے مگر سب سے پہلے نوازشر یف اور انکی فیملی کا احتساب ہوگا جس سے ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ‘جب بھی نوازشر یف سے حساب مانگے انکے چہرہ کا رنگ لال ہو جاتا ہے اور (ن) لیگ اپنی لیڈر کی کر پشن کو بچانے کیلئے ڈرامہ کر رہے ہیں ‘ہمیں موجودہ نظام کیخلاف کھڑ اہونا ہوگا اگر ہم اس نظام کے خلاف کھڑے نہ ہوئے تو یہ ملک نہیں چلے گا 3سالوں میں (ن) لیگ کی حکومت نے5ہزار ارب کا قر ضہ لیا یہ پیسہ کہاں گیا ہے ؟جہاں سر براہ کر پٹ ہو وہاں معاشرہ کر پٹ ہوجاتا ہے ‘ڈکیٹروں سے جواب نہیں مانگا جاتا مگر نوازشر یف کو حساب اور جواب دینا ہوگا ‘ ابھی رائے ونڈ نہیں جا رہے مگر کارکنان تیاری رکھیں میں کسی بھی وقت رائے ونڈ کی کال دے سکتا ہوں ‘پاکستان میں چھوٹا چور جیل میں اور بڑا چور اسمبلیوں میں ہوتا ہے اور ملک کا صدر اور وزیر اعظم بن جاتا ہے‘لندن میں شر یف فیملی کے700کروڑ کے فلیٹ ہیں‘جیسے جیسے شر یف برادران کا پیسہ بڑھتا رہا قوم غر یب ہوتی گئی‘نجکاری کے نام پر ریاستی اداروں کی لوٹ مار نہیں ہونے دیں گے‘قوم کے ٹیکس کے11ارب شر یف برادارن کی رائے ونڈ سٹیٹ لگے اور اب45کروڑ اسکی مر مت اور سہولتوں پر خرچ ہوئے ہیں‘2700پو لیس اہلکار ان انکی سیکورٹی کرتے ہیں ‘(ن) لیگ کے خواجہ آصف خود کو اسمبلی میں مولا جٹ سمجھتے ہیں مگر جنرل منیر حفیظ کے سامنے ایسے بیٹھے تھے جیسے کوئی ’’چوہا ‘‘ہوتا ہے ‘ بنی گالہ اور زمان پار ک آنیوالے ضرور آئے مگر مجھ سے کیامانگیں گے 8مئی کو فیصل آباد میں جلسہ ہوگا۔ وہ پنجاب اسمبلی کے سامنے تحر یک انصاف کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر شاہ محمودقر یشی ‘جہا نگیر خان ترین ‘چوہدری محمدسرورْ میاں محمودالر شید ‘عبد العلیم خان ‘اعجاز چوہدری سمیت تحر یک انصاف کے دیگر قائدین اور ہزاروں کارکنان بھی موجود تھے۔ تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کا خاص طور پر شکر یہ اداکر تاہوں کہ 40ڈگری سے زیادہ گرمی کے باوجود مجھے یقین تھا کہ لاہور والے مجھے مایوس نہیں کر یں گے جب بھی میں نے آپ کو بلایا آپ نے میری عزت رکھی تین سالوں میں 2بار لاہور کے عوام نے دوبارمینار پاکستان کو بھرا ہے آپ نے مجھے جو خراج تحسین پیش کیا اس کو میں جب تک زندہ ہوں کبھی نہیں بھولوں گا اس کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارامعاشرہ مزدروں کو بھول چکا ہے اندا ز ہ ہی نہیں انکا حال کیا ہے 52لاکھ پاکستان میں لوگ بے روزگا ر ہے اور تین سالوں میں15لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں ووٹوں کیلئے انسانیت کے تقاضے کیلئے مزدووروں کو انکے حق دیں گے جہاں مظلوم کو حق نہ ملے وہاں بر کت نہیں آتی اور ہم مزدوروں کو انکا وہ حق دیں گے جسکے وہ حقد ار ہیں میں مزدوروں سے وعدہ کر تاہوں کہ نجکاری کی مخالفت کر یں گے اور ان اداروں کو غیر سیاسی کر یں گے اور پر ائیوٹ اداروں کے مقابلے میں کھڑے کر یں گے کسی صورت نجکاری کے نام پر سیٹ کے اثاثوں کی لوٹ مار اور نجکاری نہیں ہوں گے ہم خیبر پختونخواہ میں ہسپتالوں کو پرا ئیوٹ نہیں کر یں گے بلکہ انکی مینجمنٹ کو ٹھیک جا ئیگااور ہم پورے پاکستان کے ہسپتالوں کی اقتدار میں آکر مزدوروں کے ساتھ آج تک جو بھی وعدے ہوئے وہ پورے نہیں ہوئے مگر ہم اقتدار میں آکر مزدوروں کو انکے حق دیں گے جب تک مزدوروں کو انکی ضرورت کی مطابق تنخواہ نہیں دیں گے اور ا نکے بچوں کو تعلیم نہیں دیں گے تو وہ عالمی مزدورں کا کیسا مقابلہ کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسانوں کا بھی بر احال ہے یہاں 1300روپے فی من کی بجائے 11سو میں فروخت کر نے پر مجبور ہوں اور میں اپنے کسانوں کے ساتھ کھڑاہوں اور پانامہ سے فارغ ہونے کے بعد دیہاتوں میں جا?ں گا جہاں کسانوں کے ساتھ ملکر انکے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کر وں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے30سال پہلے اس لیے کر پشن کے خلاف بات شروع کی کیونکہ یہ معاشرے کو دیمک کی طر ح کھوکھلا کر دیتی ہے جب میں نے شوکت خانم ہسپتال بنایا اس وقت ہمیں ایم آر آئی مشین کی ضرورت تھی مجھے اس ایم آر آئی کمپنی کے ایجنٹ نے مجھے پیشکش کی اگر آپ ہماری کمپنی سے مشین خر یدیں گے تو آپ کو1لاکھ ڈالر کمیشن ملے گی پھر مجھے خیال آیا کہ اصل میں کر پشن کیا ہے اسکے بعد ہم نے 40کروڑ مالیت کی مشین خر یدی مگر ایک سر کاری ہسپتال نے یہی مشین60کروڑ میں خر یدی گئی اور کسی کی جیب میں20کروڑ گیا ہے اگر میں کمپنی سے1لاکھ ڈالر کمیشن لے لیتا تو ہسپتال کے سی او سمیت سب پیسے بناتے اور سار اادارہ کر پٹ ہو جا نا تھا جب کسی معاشرہ کا سر براہ کر پٹ ہوتا ہے تو نیچے تک کر پشن آتی ہے اور معاشر ہ تباہ ہو جا تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 55مسلمانوں کی آمدن بھی بر طانیہ سے کم ہے وہاں کوئی تیل یا سونے کے ذخائر نہیں انکی ترقی کی اصل وجہ سمجھنا ہوگی کیونکہ اسکے بغیر پانامہ پیپر کی سمجھ نہیں آئیگی حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول ڈال رہے ہیں اگر ہم نے وزیر اعظم کا احتساب کر لیا تو پاکستان کی تقدیر بدل جائیگی۔ انہوں نے کہا میں نے مغرب کو بڑے قر یب سے دیکھا ہے وہاں عام آدمی اوربڑے آدمی کے لیے اخلاقیات کا دائر ہ کار مختلف ہے پانامہ میں جب بر طانوی وزیر اعظم کاپانامہ میں نام آیا تو اس کانام اس وجہ سے اس نے وزیر اعظم بننے سے پہلے اپنے باپ کی کمپنی میں40لاکھ ڈالے مگر اسکے باوجود پار لیمنٹ میں جب وہ گیا تو اسکے ساتھ جو سلوک ہوا وہ سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امر یکہ میں ایک صدر کو مخالفین کی وجہ سے ٹیلی فون ٹیپ کر نے کی وجہ سے مستعفی ہو نا پڑ ا مگر پاکستان میں ہمارے ہاں سب کے فون ٹیپ ہوتے ہیں بل کلنٹن نے مونیکا کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے اقتدار سے الگ ہو نا پڑا حالانکہ جب اس کی بیوی کو اعتراض نہیں تو دوسروں کو کیا فر ق پڑتا ہے مگر وہاں کی قوم نے کہاکہ آپ نے مانیکا کے ساتھ تعلقات کے معاملے قوم سے جھوٹ بولا ہے اس لیے آپ کو برداشت نہیں کیا جا سکتا بر طانیہ میں جھوٹ بولنے پر ایک وزیر کو تین سال قیدہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی معاشرہ کر پٹ نہیں ہوتا کیونکہ یہی پاکستانی دنیا میں بہترین انداز میں کام کرتے ہیں اورلائنوں میں لگ کر سب کام کرتے ہیں اس لیے بیرون ملک سے لوگ نہیں آتے کیونکہ یہاں قانون نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ جس کی لاٹھی اسکی بھینس کا قانون ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو کاروبار کر نے کا کوئی حق نہیں ہوتا حضرت عمر سے جب کسی نے کپڑوں کا پوچھا تو انکا غصہ نہیں آیا یہاں تو ڈرامہ ہو رہا ہے یہاں نوازشر یف کے چہرے کا رنگ لال ہو جاتا ہے اور اب اپنے بھائی کو بھی حوصلے کیلئے ساتھ ملا لیا ہے پاکستانی آج بھی ایک عظیم قوم بن سکتے ہیں اسلامی وفلاحی ریاست کے موقف سے جب ہم الگ ہوئے ہم تباہ ہو جائیں گے بلو چستان اور وزیر ستان اور خیبر پختونخواہ وسائل سے مالا مال ہے ہم عدل انصاف اور قانون کی نظر میں سب سے برابر والا معاشرہ چاہتے ہیں ایسا ملک نہیں چل سکتا جہاں ڈاکو وزیر اعظم اور صدر بن جائے وہاں کیسے ترقی ہو سکتی ہے چھو ٹا چور جیل میں مگر بڑے چور اسمبلیوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا پانامہ لیکس کے معاملے میں نوازشر یف ‘کلثوم نواز اور انکے بچوں کی باتوں میں تضاد ہیں اور نوازشر یف کی شکل جس طر ح گھبرائی ہوئی ہے مجھے لگتا ہے کہ مانسہرہ میں گیس کا 4ویں بار افتتاح کر نے کے بعد کہیں موٹروے کا دوبار افتتاح نہ کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کر نل قذافی ‘حسنی مبارک جوابدہ نہیں تھے مگر پاکستان میں جمہو ریت ہیں اس لیے نوازشر یف کو جوابدہ دینا ہوگا مجھ سے شوکت خانم کا حساب مانگنے کا ڈرامہ بند کر یں میں وزیر اعظم یا وزیر اعلی نہیں ہوں ہم خیبر پختونخواہ حکومت میں وہاں بنک آف خیبر کے ذریعے اربوں روپے کی کر پشن کر سکتا ہوں مگر ایسا کبھی نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شریف برداران سے 92سے97تک بنکوں سے6000کروڑ کا قر ضہ لیا پھر اسکے معاف کرواتے رہے اگر میں کر پشن کر نا چاہوں توحکومت میں رہ کر پیسہ بنانا سب سے آسان کام ہے اور شر یف خاندان اقتدار میںآئے صرف پیسہ بنانے کیلئے آئے ہیں1980میں فیکٹر ی اور 20سال بعد انکی30فیکٹری بن گئیں (ن) لیگ والوں کی فیکٹریاں بنتی رہی ہے اور عوام غر یب ہوتی رہی ہے رائے ونڈ سٹیٹ بنانے کیلئے بھی (ن) لیگ کی قیادت نے 11ارب روپے قومی خزانہ سے خر چ کیا ہے نوازشر یف کہتے ہیں کہ پانامہ لیکس ثابت ہوگئی تو میں گھر جاؤں گا مگر نوازشر یف گھر نہیں جیل میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں700کروڑ کے نوازشر یف کے گھر اور فلیٹ ہیں اور رائے ونڈ میں11ارب روپے قومی خزانہ سے خرچ کیا اور2700پو لیس اہلکار مغل اعظم کی حفاظت کیلئے ہیں شہبا زشر یف کے6کیمپ آفس ہیں اور ان کیمپ آفس کا مطالب ان گھروں کے تمام اخر اجات عوام برداشت کرتے ہیں نوازشر یف کو خد ا کو خوف نہیں آتا کہ آپ نے ایک دن اللہ کو جواب دینا ہے یہاں 35فیصد پاکستانیوں کو خوراک پوری نہیں ملتی اور اڑھائی لاکھ بچے گندہ پانی پینے سے مر تے ہیں ا ور سب سے زیادہ خواتین ڈلیوری کے وقت مرتی ہیں ا ور اڑھائی کروڑ بچے سکولوں میں جاتے ہیں لاہور پنجاب اور پاکستان کا دل ہے جب لاہور اٹھے گا تو پنجاب اور جب پنجاب اٹھے گا تو پاکستان آٹھے گا اور پاکستان کی حالات ہے یہاں سب سے زیادہ ان پڑھ ہیں قومیں پل اور سڑکیں بنانے سے نہیں انکو عدل وانصاف صحت اور تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی اور کسانوں سمیت سب کو انکا حق دینے سے ہی قوم بنتی ہے اور قوم کو4بار گیس پائپ لائن کا افتتاح کر نے سے نہیں بنتی۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے لوگ بھی اللہ کو جوابدہ ہیں مگر آپ نوازشر یف کی کر پشن بچانے کیلئے ڈرامہ کر رہے ہیں آپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ آپ نے نوازشر یف کو نہیں اللہ تعالی کو جواب دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ 60 لاکھ فیصد پاکستانی بیرون ممالک میں ہیں وہ یہاں ا س لیے نہیں آتے کیونکہ یہاں ڈاکوحکومت کرتے ہیں ہم نے کو پاکستان کو خواب دیکھا یہ وہ پاکستان نہیں کیونکہ یہاں ڈاکوحکومت کر رہے ہیں ا ور انکو شر م نہیں آتی کہ اسکا بیٹا خود تسلیم کر لیا کہ اسکی آف شور کمپنیاں اور لندن میں جائیداد ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس نظام کے خلاف کھڑے نہ ہوئے تو یہ ملک نہیں چلے گا 3سالوں میں (ن) لیگ کی حکومت نے5ہزار ارب کا قر ضہ لیا یہ پیسہ کہاں گیا ہے ؟ملکی قر ضہ میں10 سالوں میں21ہزار قر ضہ بڑھا ہے اور ملک میں ایک دن کی کر پشن 12ارب روپے ہیں ا ور ٹیکس چور ملک پر حکومت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اور نج لائن ٹرین پر200ارب لگے گا یہ صرف اس لیے بنا رہے کہ اس سے کمیشن بنے گی اور آف شور کمپنیوں میں جائیں گے اور یہ جلد ازجلد اس لیے بنا رہے کہ 2018کے الیکشن کو جتنے کیلئے یہ کمیشن کی رقم استعمال کی جائے مگر میاں صاحب2018نہیں آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن کی تمام جماعتیں جمع ہو رہی ہے اور پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں تاکہ پوری اپوزیشن ایک زبان ہو کر کہیں کہ چیف جسٹس کی سر براہی میں کمیشن بنائے جو200لوگوں کا نہیں صرف نوازشر یف اور انکی فیملی کا احتساب کر یں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف پر جرم پانامہ لیکس میں ثابت ہو چکا ہے آپ کو مستعفی ہو جانا چاہیے آپ کے پاس اقتدا ر میں رہنے کا کوئی حق نہیں اور نوازشریف اپنے مسکرے ‘درباریوں سٹوجز کو ہمارے پیچھے نہ لگائے بلکہ خود کر پشن کا حساب دیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کی گنتی کمزور ہے جو کہتے ہیں کہ سعودی عرب سے 5سال کا معاہدہ کیا مگر سعودی وزیر نے قوم کو بتایاکہ شر یف فیملی نے 10سال معاہدہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو میں نے جنرل منیر حفیظ کے سامنے ایک پر وگرام میں دیکھا کہ اس سے کوئی بات ہی نہیں ہوسکی باوجود اسکے خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل منیر حفیظ نے انکو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا مگر وہ ایک ٹی وی پروگرام میں ایسے بیٹھا تھا جیسے کوئی چوہا بیٹھا ہوتا ہے مگر اب خواجہ آصف اسمبلی میں مولاجٹ کی طر ح چلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہو ریت کسی اور وجہ سے نہیں نوازشریف کو پتہ ہونا چاہیے کہ کر پشن سے جمہو ریت کمزور ہوتی ہے اوراحتساب سے جمہو ریت مضبوط ہوتی ہے جب تک نوازشر یف کا احتساب نہیں ہوگا آپ کسی اور کرپشن کر نے سے نہیں روک سکتے میاں صاحب بتا دیں پیسہ باہر کیسے گیا ہمیں احتجاجی جلسوں کی ضرورت نہیں اگر ہم ملک سے کر پشن ختم کر دیں تو ملک میں سر مایہ کاری ہو گی۔