|

وقتِ اشاعت :   October 29 – 2024

کوئٹہ :  محکمہ ایکسائز نے بلوچستان میں نان کسٹم پیڈ کابلی گاڑیوں کو پکڑنے کی بجائے ان گاڑیوں کی پروفائلنگ شروع کردی ہے

اب تک 5 ہزار سے زائد کابلی گاڑیوں کی پروفائلنگ مکمل کرلی گئی ہے ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز نے صوبے بھر میں مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا محکمہ ایکسائز کے حکام نے بتایا ہے کہ محکمے نے صوبے میں نان کسٹم پیڈ کابلی گاڑیوں کے خلاف ایک ہفتہ سے مہم شروع کررکھی ہے

نان کسٹم پیڈ کابلی گاڑیوں کے خلاف مہم میں گاڑیاں پکڑنے کی بجائے ان کی پروفائلنگ کی جارہی ہے جس میں نان کسٹم پیڈ کابلی گاڑیوں کی تمام معلومات اکھٹی کرکے اس کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے

تاکہ صوبے میں موجود نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا ریکارڈ مرتب ہوسکے۔ محکمہ ایکسائز کے حکام نے بتایا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق بلوچستان میں 2لاکھ سے زائد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ہیں جن کو پکڑ کر محفوظ مقام پر رکھنے کی گنجائش محکمہ ایکسائز کے پاس نہیں ہے،

انہوں نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز کے عملے نے اب تک 5ہزار سے زائدنان کسٹم پیڈ کابلی گاڑیوں کی پروفائلنگ کرلی ہے اس پروفائلنگ میں 2ہزار گاڑیوں کی بلوچستان کے ضلع چاغی میں پروفائلنگ کی گئی ہے۔ اس کا مقصد کابلی گاڑیوں کا محکمے کے پاس اعداد و شمار اکٹھے کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *