کوئٹہ : وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ محمد نور مری کی جبری گمشدگی کی تفصیلات لواحقین نے وی بی ایم پی کو فراہم کردی ہیں
لواحقین نے تنظیم سے شکایت کی ہے کہ محمد نور مری ولد یار محمد کو رواں ماہ کی 12 تاریخ کو فورسز نے پیر صاحب ایف سی چیک پوسٹ ہرنائی سے غیر قانونی طور پر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا
اور اہلخانہ کو محمد نواز مری کے حوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں جسکی وجہ سے وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں
تنظیمی سطح پر لواحقین کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ محمد نور کا کیس حکومت اور لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائے گئے کمیشن کو فراہم کیا جائے گا اور انکی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز بھی اٹھائی جائے گی
نصراللہ بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محمد انور مری پر کوئی الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے اگروہ بے قصور ہے تو فوری طور پر رہا کرکے انکے خاندان کو ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔
Leave a Reply