کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ایک سرکلر کے مطابق اب سے سابقہ میونسپل حدود کے 58 وارڈوں کے اندر تمام ڈیری فارمز اور کیٹل فارمز کے کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کوئٹہ کے شہری علاقوں میں کسی نئے مویشی یا ڈیری فارم کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں عدالتی احکامات کے باوجود پچھلے 2 سالوں میں قائم کیے گئے ایسے تمام فارموں کی منتقلی کے لیے 15 دن کی مہلت دی گئی ہے۔
جس کے بعد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، پولیس اورایم سی کیو کو اس طرح کے تمام فارموں کو رعایتی مدت ختم ہونے کے بعد سیل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
تمام متعلقہ محکموں کی ایک مشترکہ ٹیم ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ کی نگرانی میں تشکیل دی جائے گی
جو ایک سروے کرے اور ایسے تمام فارمز کو سیل کرے جو میونسپل کارپوریشن کی قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہوں یا عوامی پریشانی کا باعث ہوں۔
Leave a Reply