کوئٹہ: سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی عدم بازیابی کو تین سال مکمل ہونے پر بساک کی جانب سے جامعہ بلوچستان میں دو روزہ دھرنا جاری ہے۔ سہیل اور فصیح بلوچ کی بازیابی کیلئے بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں دوروزہ دھرنا کیمپ لگایا گیا ہے جس کا آج پہلا دوز ہے۔
بلوچستان یونیورسٹی کے دو طالبعلم سہیل اور فصیح بلوچ جو گزشتہ تین سالوں سے جبری گمشدگی کا شکار ہیں، ان کو 1,2 نومبر 2021 کی رات جامعہ بلوچستان کوئٹہ سے جبراً گمشدہ کیا گیا تھا۔ ان کی عدم بازیابی پر احتجاجی ریلیاں ہوتے آرہے ہیں،
صوبائی حکومت کی یقین دہانی اور پارلیمنٹ میں ان کی بازیابی کیلئے گھنٹوں طویل گفتگو کے باوجود آج تین سال گزرنے کے بعد بھی بے قصور بلوچ طلباء کو رہائی نہیں ملی ہے۔
بساک کی جانب سے اعلان کیا گیا دو روزہ دھرنے کے علاوہ، دوسرے شہروں میں ریلی نکالنا سمیت سوشل میڈیا پہ کیمپن چلانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
Leave a Reply