|

وقتِ اشاعت :   October 31 – 2024

قلات: قلات میں سردیاں شروع ہونے سے قبل بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا کیسکو نے خاموشی سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو بارہ گھنٹوں سے بڑھا کر اٹھارہ گھنٹے کردیا ہے

بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کے مشکلات بڑھ گئے تفصیلات کے مطابق قلات میں کیسکو کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں خاموشی سے اضافی کردیا کیسکو نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ بارہ گھنٹوں سے بڑھا کر اٹھارہ گھنٹے کردیئے

اور طویل اٹھارہ گھنٹوں کے بعد جب بجلی فراہم کی جاتی ہے تو بجلی کی آنکھ مچھلی بھی جاری رہتا ہے

سردیاں شروع ہونے سے قبل ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور انکھ مچولی سے قلات کے شہریوں کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے قلات کے شہریوں نے وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر پانی وبجلی سے قلات میں بجلی کی طویل اور غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *