کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کسی قوم یا مذہب سے تعلق نہیںبلوچ ایک مہمان نواز قوم ہے دہشت گردی ہماری روایت نہیں،
” را” کے فنڈڈ لشکر بلوچستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں سانحہ پنجگور اور موسیٰ خیل میں ملوث ایک بھی دہشت گرد نہیں بچے گا،
بلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے شہداء کے بچوں کے 16 سال تک کے تعلیمی اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کرے گی۔
یہ بات انہوں نے جمعرات کو ملتان کے علاقے شجاع آباد میں بلوچستان میں سانحہ پنجگور اور سانحہ موسیٰ خیل میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے مزدوروں کے ورثاء سے اظہار تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی، صوبائی وزیرمیر سلیم کھوسہ، بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان شہاب علی شاہ ، ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو ، سی پی او صادق علی ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سلمان ظفر بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے ورثاء سے اظہارِ تعزیت و ہمدردی کیا ۔
انہوں نے سانحہ پنجگور اور سانحہ موسیٰ خیل کے شہداء کے خاندانوں کو 15 لاکھ روپے اور زخمی مزدور کو 5 لاکھ روپے فی کس امدادی چیکس دئیے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پنجاب سے آکر لوگ بلوچستان کی ترقی میں کردار ادا کرتے ہیں بلوچستان میں کام کرنے والے افراد کو مکمل تحفظ فراہم کیا جارہا ہے بلوچ ایک مہمان نواز قوم ہے.
دہشت گردی ہماری روایت نہیںتمام بلوچ قبائل نے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارتی ایجنسی “را” کے ملوث ہونے کے مضبوط ثبوت موجود ہیں” را” کے فنڈڈ لشکر بلوچستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں
دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر امن و امان قائم اور وطن عزیز کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیںکسی بلوچ نے کسی پنجابی سرائیکی بھائی کو شہید نہیں کیا دہشت گردوں نے معصوم پاکستانیوں کو شہید کیادہشت گردوں کا کسی قوم یا مذہب سے تعلق نہیں معصوم لوگوں کے مقدس خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے اللہ تعالیٰ شہدا کے مقدس خون کا بدلہ لینے کی توفیق دے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ غم اور دکھ کو بنیاد بنا کر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے اس واقعہ میں ملوث ایک بھی دہشت گرد نہیں بچے گابلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے شہداء کے بچوں کے 16 سال تک کے تعلیمی اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کرے گی شہداء کے خاندانوں کی کفالت بھی حکومت بلوچستان کرے گی۔
Leave a Reply