|

وقتِ اشاعت :   November 1 – 2024

خضدا:  کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر باغبانہ کورک کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث حادثہ کا شکار ہوئی ڈرائیور جاں بحق آٹھ مسافر زخمی ہو گئے

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو باغبانہ کورک کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں کوچ ڈرائیور بنیامین ولد زردار خان ساکن قلعہ عبداللہ جاں بحق جب کہ آٹھ افراد جن میں رضوان محمد نجیب عادل خان گلزار حسین روزی خان چنیرا موسی جان شاہ محمد زخمی ہوگئے

زخمیوں 1122 مرکز باغبانہ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کیا گیا واضح رہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار ی کے باعث آئے روز حادثات ہو رہے ہیں عوامی حلقوں کی جانب سے کمشنر قلات ڈویڑن اور ڈپٹی کمشنر خضدار سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ حادثات کی روک تھام کے لئے اقدامات کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *