|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

گوادر: گوادر احتجاج و دھرنا تیسرے روز میں داخل,بین الاقوامی روٹ آج تیسرے روز بھی بند،انتظامیہ اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان گزشتہ روز کی میٹنگ بے نتیجہ ثابت ہوگیا،

آج اسٹیک ہورلڈرز اور انتظامیہ کے درمیان تادم تحریر ایک اور اجلاس جاری فیصلے کا انتظارانتظامیہ کی جانب سے کنٹانی ہور کی بندش، کوسٹگارڈز کا تیل بردار گاڑیوں اور کائیکوں(کشتیوں) کو تحویل میں لئے جانے اور ڈرائیورز و مزدوروں کے مارپیٹھ کے خلاف دو مختلف مقامات چٹی کے مقام پر مکران کوسٹل ہائیوے جبکہ گوادر سٹی میں کوسٹگارڈز کیمپ کے سامنے دھرنا و احتجاجی کیمپ کا سلسلہ آج تیسرے دن بھی جاری ہے ،

اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکا ہے تاہم اس وقت ضلع انتظامیہ اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان جاری ہے گاڑیوں اور کائیکس کی عدم حوالگی کے خلاف آج پشکان والی سڑک بھی بلاک ہونے کی اطلاعات ہیں

مکران کوسٹل ہائیوے کی تین دنوں سے مسلسل بند رہنے سے بارڈر ٹریڈز کی سینکڑوں گاڑیاں بھی پھنس گئی ہیں جس تاجروں کو ان تین دنوں میں کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ پاک ایران کا بین الاقوامی زمینی رابطہ بھی گزشتہ تین دنوں سے کٹا ہوا ہے

نیز گوادر شہر کے مصروف ترین سڑک سید ہاشمی ایوینیو )ایئرپورٹ روڑ( کی گزشتہ تین دنوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں

دوسری جانب گاڑی اور کائیک مالکان و مزدوروں کا یہی کہنا ہے کہ ان کے مطالبات منظور و عمل درآمد نہ ہونے تک یہ دھرنے اور احتجاج جاری رہیں گے تاہم سب کی نظریں اج کے جاری میٹنگ پر مرکوز ہیںمیٹنگ کے اختتام پر نئی اپڈیٹ شیئر کردی جائے گی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *