|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2016

سبی: پشتونخوامیپ چےئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کی کامیاب حکمت عملی سے بلوچستان میں امن خوشحالی آچکی ہے عوام مطمئن رہیں ان کے حقوق پر سودے باری نہیں کریں گے بلوچستان کے ہر علاقہ کو ماڈل بنائیں گے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں ترقی خوشحالی آئے گی جس کا براہ راست فائدہ عوام کو ہوگا پارٹی رہنما وکارکناں پارٹی کا پیغام جو امن خوشحالی ترقی کا ہے ہر گھر میں لے جائیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پشتونخوامیپ بلوچستان کے صوبائی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر سید نور احمد شاہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چےئرمین یونین کونسل مرغزانی ملک عبدالغفور دہپال بھی موجود تھے ۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پشتونخوامیپعوام کی بے لوث خدمت پر ایقین رکھتی ہے پارٹی نے اقتدار میں آتے ہی جہالت پسماندگی کے خاتمہ علاقوں کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کام کیا ہر منتخب نمائندہ نے اپنے اپنے علاقہ کہ تعمیر ترقی میں اہم رول پلے کی ہم نے کبھی تعصب کی سیاست کو جنم نہیں دیا بلکہ بلاورنگ ونسل عوام کی خدمت کا اپنا مقصد بنایا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام اور وطن کے حقوق کیلئے ہماری جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں پشتونخوامیپ کی سیاسی ساخت اور ڈھانچہ نے سیاسی عمل وتربیت کے زریعے اپنے ورکرزکو سیاسی اقدارسوچ عوام کی خدمت سے روشناس کرایا پارٹی شخصیات نہیں بلکہ ورکرز کی پارٹی ہے قائدین نے اپنی پوری زندگی عمل کے زریعے قوم کو سیاسی سوچ دی۔محمو دخان اچکزئی نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کی جانب سے عوامی مسائل کو حل کرنے کا سلسلہ بلاامتیاز جاری ہے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کے کئی مسائل کا ازالہ ہوگا منصوبوں کی افادیت کو برقرار رکھنے کیلئے معیاری اور دیرپا کاموں سے عوام مستفید ہونگے تعلیم صحت روزگار کی فراہمی کیلئے پشتونخوامیپ کی کاوشوں سے تعلیم صحت کے مسائل حل ہوچکے ہے انہوں نے کہا کہ کارکناں پارٹی کا پیغام کونے کونے میں لے جائیں اس موقع پر ڈاکٹر نور احمد شاہ ، ملک عبدالغفور دہپال نے ضلع سبی میں پشتونخوامیپ کی جانب سے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کئے گئے اقدامات ترقیاتی منصوبوں روڈ پانی تعلیم صحت کے شعبہ جات کی ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات کے علاوہ سبی کے دیگر مساءئل سمیت پارٹی کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی تفصیلی آگہی کی اسموقع پر ڈاکٹر سید نور احمد شاہ نے پشتونخوامیپ کے چےئرمین محمود خان اچکزئی کو سبی کے تفصیلی دورے کی دعوت بھی دی جس پر چےئرمین محمود خان اچکزئی نے دعوت قبول کرتے ہوئے بہت جلد سبی آنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔