کوئٹہ: کوئٹہ میں محکمہ واساکے ملازمین کی ہڑتال جاری، ٹینکر مافیاء نے من مرضی کے نرخوں پر پانی کی فروخت شروع کردی ، انتظامیہ کی دھمکی بھی کام نہ آسکی ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میںواسا ملازمین کی ہڑتال اتوار کو دوسرے روز بھی جاری رہی جس کی وجہ سے دوسرے دن بھی شہریوں کو پانی کی سپلائی معطل ر ہی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹینکر مافیا کی چاندنی ہوگئی جس نے فی ٹینکر کے ریٹ میں500روپے سے 1ہزار روپے تک اضافہ کردیا ،واساملازمین کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا ۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز ہڑتال کا نوٹس لیکر ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں واسا ملازمین کو ہڑتال ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم ملازمین پر انتظامیہ کی دھمکی کا کوئی اثر نہ ہوسکا اور ۔
کوئٹہ کے شہریوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ واسا ملازمین کے جائز مطالبات منظور کر کے ہڑتال جلد از جلد ختم کروائی جائے اور شہریوں کو پانی کی سپلائی شروع کی جائے۔
Leave a Reply