|

وقتِ اشاعت :   November 3 – 2024

کوئٹہ : گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ مزدور ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں. ضروری ان کی فلاح و بہبود کیلئے بلاامتیاز اقدامات اٹھائیں.

تمام مراعات اور مدد فراہم کرنے کیلئے مائنز ورکرز کو رجسٹر کروانا آولین شرط ہے لہذا ضروری ہے کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر نہ صرف تمام مائنز ورکرز،ماہی- گیروں اور مزدوروں کے درست ریکارڈ کو یقینی بنائیں بلکہ وقتا فوقتا اپ ڈیٹ بھی کرتے رہیں. اس سے تمام مزدوروں کے حقوق، منصفانہ اجرت اور محفوظ کام کے حالات کو فروغ ملے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان یونائٹید ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑ کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ محنت کش ہمارے معاشرے کے وہ گمنام ہیروز ہیں جن سے معاشرہ کی تعمیر و ترقی قائم ہے. مائنز ورکر محض ایک مزدور نہیں ہے بلکہ وہ اپنے پورے خاندان کا کفیل بھی ہے. بلوچستان کے مائنز ورکرز اور کوئلہ مزدور روزانہ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اپنے پیاروں کو دو وقت کی روٹی روزی مہیا کرتے ہیں۔

بدقسمتی سے آجکل انہیں شدید غربت، مہنگائی اور بنیادی سہولیات تک رسائی کی کمی کا سامنا ہے۔

معذوری یا حادثاتی موت کی صورت میں انکے خاندان کمزور اور بیسہارا رہ جاتے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ میں ہر محنت کش کو قدر کی نگاہ سے اسلئے دیکھتا ہوں کیونکہ وہ اپنے بچوں کیلئے خوابوں، امنگوں اور امیدوں والے انسان ہیں۔

وہ عزت، احترام اور تحفظ کے مستحق ہیں۔ ان کی حفاظت، بہبود اور بااختیار بنانے کو یقینی بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *