|

وقتِ اشاعت :   November 4 – 2024

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع نوشکی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق نوشکی کے علاقے قادرآبادمیں قانون نافذکرنیوالے ادارے کی گاڑیوں کا کانوائے جا رہا تھا کہ اچانک پہاڑی کے پیچھے چھپے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جوابی فا ئرنگ کے باعث مسلح افراد فرار ہو گئے تاہم اس دوران ایک حملہ آورہلاک ہو گیا۔

واقعہ کے بعد مقامی انتطامیہ نے موقع پر پہنچ کر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی شناخت عمل میں لائی جا ئے گی مزید کارروائی جاری ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *