|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2024

کوئٹہ: رکن بلوچستان اسمبلی و پارلیمنٹری سیکرٹری برائے ایس اینڈ جی ڈی میر لیاقت علی لہڑی نے کہا کہ کوئٹہ کے صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے ایک جامع پلان ہونا چاہیے۔

اس کے لیے ہوپ آرگنائزیشن کے مقاصد اور کاموں سے میں مطمئن ہوں اور ان کے سٹی وائیڈ انکلیوسیو سینیٹیشن پلان کے انتظار میں ہوں۔

کوئٹہ کسی وقت میں لیٹل پیرس کے نام سے مشہور تھا، مگر اب جگہ جگہ کچرہ دکھائی دیتا ہے اس کے علاوہ کوئٹہ کے سینٹیشن کا نظام درہم برہم ہے۔

کوئٹہ کو ایک دفعہ پھر ہم صاف اور سینٹیشن کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے وہ دن رات کوشش کررہے ہیں اور سرفراز بگٹی وزیر اعلی بلوچستان کے وژن کے مطابق بلوچستان کو ترقی کے راہ پہ گامزن کررہے ہیں۔

ان کا حلقہ بہت بڑا ہے اور ان کا بجٹ ناکافی ہے، مگر وہ سمجھتے ہیں کہ کوئٹہ کے سب ایم پی ایز مل کر ایک زبردست تبدیلی لا سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار میر لیاقت علی لہڑی نے سول سوسائٹی کے ایک وفد جن کی سربراہی گل خان نصیر ہیڈ اف پروگرامز ہوپ آرگنائزیشن، میر بہرام بلوچ، میر بہرام لہڑی، سید ہشام اور علی فراز جو کہ سسٹین ایبل لیونگ سلوشن (SLS) کی نمائندگی کررہے،ان سے کیا۔

گل خان نصیر ہیڈ اف پروکرامز ہوپ ارگنائزیشن نے اپنے ادارے اور پروجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔

میر بہرام بلوچ جو کہ سیٹ لائٹ ٹان کی نمائندگی کررہے تھے، انہوں نے میر لیاقت علی لہڑی کی سیٹ لائٹ ٹان میں ترقیاتی کاموں کو سرہا اور علاقے کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔ سید ہشام اور علی فراز جو کہ سسٹین ایبل لیونگ سلوشن (SLS) کی نمائندگی کررہے تھے

اپنے انے کا مقصد بیان کیا اور ان سے تعاون چاہا کہ وہ جو کوئٹہ کے لیے ایک جامع سٹی وائیڈ انکلسو سینٹیشن پلان بنا رہے ہیں۔

اس میں ممبر بلوچستان اسمبلی اور کوئٹہ کے عوامی نمائندے کا رائے شامل ہو۔ اخر میں میر لیاقت لہڑی نے ہوپ ارگنائیزیشن کے ساتھ مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *