کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبے میں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا
جس میں منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
کیونکہ بلوچستان ایک وسیع صوبہ ہے اور یہاں کے لوگوں کی معاشی اور سماجی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بہترین منصوبوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیحات موسمیاتی تبدیلی، انسانی وسائل کی ترقی، تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت، روزگار، پانی، زراعت اور توانائی کی ترقی ہیں۔
ان منصوبوں میں بلوچستان انٹیگریٹڈ واٹر ریسورسز مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ (BIWRMDP)، بلوچستان ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ، بلوچستان لائیولی ہوڈز اینڈ انٹرپرینیورشپ پروجیکٹ شامل ہیں۔ یہ منصوبے حکومت بلوچستان متعلقہ محکموں کے ذریعے اور مختلف کنسلٹنٹس کے تعاون سے کام کر رہی ہے۔
پراجیکٹس کا مقصد زرعی شعبے، مختلف اضلاع میں صحت اور تعلیم کی معیاری خدمات کے استعمال کو بہتر بنانا، انٹرپرائز کی ترقی اور ذریعہ معاش کو فروغ دینا مقامی کاروباری افراد اور کاروباری ترقی کی حمایت ہیں۔
اجلاس میں کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک ناجی بنہاسین، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات حافظ عبد الباسط، سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی، سیکرٹری لائیو اسٹاک طیب لہڑی اور ورلڈ بینک کے نمائندے و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
Leave a Reply