|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2024

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے کے کیس میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)کے سابق اراکین صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کی ضمانت منظور کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں رہنماؤں کے خلاف درج سینیٹ میں اسلحہ لے جانے کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے مقدمے کی سماعت کی، دلائل سننے کے بعد عدالت نے 20ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض اختر لانگو اور شفیع محمد کی ضمانت منظور کرلی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *