|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2024

کوئٹہ: نوشکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بدھ کو نوشکی اسٹیشن کے قریب نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے ممبر خورشیدجمالدین کے بھتیجے یاسر جمالدینی اور اسرار محمدحسنی کو ہلاک جبکہ 3افراد کوزخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے نعشوں اورزخمیوں کوہسپتال پہنچادیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ ایک زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعدتشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *