|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2024

کوئٹہ ؛ امیر جماعت اسلامی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل کا جڑ بدعنوانی،مقتدرقوتوں کی مداخلت اور سیکورٹی فورسزکا کاروبارمیں ملوث ہونا ہے دیانت دار حکمران ہی بدعنوانی ختم اور قوم کو ترقی دے سکتی ہے۔

چمن گوادر پنجگور سمیت بلوچستان کے تمام بارڈرزپرسے رکاوٹیں ومداخلت اور بھتہ خوری ختم کرکے لاکھوں نوجوانوں کو بے روزگاری سے بچائی جائے۔بارڈرٹریڈ بلوچستان کو واحد روزگارکاروبار بن گیا باربارسرحد بند کرنے اور سخت قوانین اور سیکورٹی اداروں کی بھتہ خوری وکرپشن نے حالات خراب کیے۔

قانونی تجارت اہل بلوچستان کا حق ہے جماعت اسلامی قوم کو لٹیروں سے نجات،کاروبار کے قانونی مواقع کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اسمبلی سمیت ہرپلیٹ فارم پر عوام کے روزگار،کاروبار،تجارت امن،ترقی لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اورظلم، جبر، بدعنوانی کے خلاف آوازبلند کرتارہوں گا۔

ان خیالات کا اظہارانہو ں نے دورہ گوادر کے دوران مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ میں نے گوادر کے عوام سے جووعدے کیے انشاء اللہ میری کوشش ہوگی اس پر سو فیصد عمل درآمد کر واسکوں اور صوبہ بھر کے عوام کو ظلم وجبر ناانصافی سے نجات دلاکر امن وترقی،روزگار کے لیے عملی جدوجہد کرو۔

بدقسمتی سے بلوچستان پر بے اختیار لوگ مسلط کیے گیے ہیں۔چمن گوادر سمیت بلوچستان کے بارڈرزپر عوام کوجائز قانونی کاروبار سے بے روزگا ری میں خاطر خواہ کمی آسکتی ہے پرامن علاقے دکی میں کوئلے کے ٹرکوں کو حکومتی سرپرستی میں جلایا اور بھتہ لیاجاتاہے اس ظلم کی پاداش میں بلوچ پشتون نفرت تعصب ولڑانے کی بھی سازش ہورہی ہے۔سیکورٹی والے بھتہ خوری وکاروبار میں ملوث ہوں گے تو بدامنی تو پھیلے گی۔

عوام سمیت سرحدی ودیگر کاروبار سے منسلک تاجر،مزدور،زمیندار،دکاندار،ٹرانسپورٹرزسمیت سب پریشان ہیں۔

بارڈر کراس کرنے والوں سمیت صوبہ بھر میں چیک پوسٹوں کو کراس کرنے والی گاڑی سے سیکورٹی والوں کی سرپرستی اوردن کی روشنی میں بھتہ وغنڈہ ٹیکس لیا جاتا ہے۔

بھتہ خوری وغنڈہ ٹیکس لینے والوں کے خلاف کاروائی کے بجائے ان جرائم کے خلاف آوازبلند کرنے والوں کے گردگیراتنگ کیا جاتاہے۔اس قسم کے مظالم کیخلاف ہم بہت جلد عوامی تحریک شروع کر یں گے تاکہ حکمرانوں وسیکورٹی فورسزکے مظالم،بھتہ خوری،بدعنوانی وغندہ گردی ختم ہوجائے۔

ایرانی پٹرول کی قانونی تجارت پر پابندی،بارڈرزکو کھلنے بندکرنے جیسے ناروااقدامات کرکے ہزاروں لاکھوں نوجوانوں کو بے روزگار کر دیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *