|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ :  کوئٹہ پولیس کا سٹی نالے میں نشے کے عادی افراد کے خلاف آپریشن کے دوران 200 سے زائد نشے کے عادی افراد کو حراست میں لیکر بحالی مرکز منتقل کردیا گیا

آپریشن کے دوران منشیات برآمد کرکے ٹھکانوں اور جھونپڑیوں کو مسمار اور نذر آتش کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن (ر)محمد بلوچ کی سربراہی میں ایس پی سٹی، اختر نواز، ایس پی سریاب احمد تلا ولی، ایس پی قائد آباد خرم مہیسر، ایس پی صدر ڈویژن شوکت مہمند، مختلف تھانوں کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ شب کوئٹہ پولیس نے منشیات فروشوں اور نشے کے عادی افراد کے خلاف سٹی نالے میں آپریشن کیا اس دوران نشے کے عادی افراد اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی کا کھیل بھی جاری رہا

تاہم پولیس نے تقریبا 2سو سے زائد نشے کے عادی افراد کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لے کر ان کے ٹھکانوں اور جھونپڑیوں کو مسمار اور نذر آتش کر دیا جبکہ حراست میں لئے گئے عادی افراد کو محکمہ سماجی بہبود کے بحالی مرکز منتقل کردیاگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *