|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ:  کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم کیمپ نذرِ آتش کردیا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم کیمپ کو نذر آتش کر دیا

یہ کیمپ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے شارع عدالت پر کوئٹہ پریس کلب کے قریب لگایا گیا ہے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے بتایا کہ گزشتہ شب نامعلوم افراد نے اس کیمپ کو ایک مرتبہ پھر آگ لگا دی

چند روز قبل بھی اس کیمپ کو نظر آتش کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم اس مرتبہ کیمپ کو زیادہ نقصان پہنچا ہے آتشزدگی کی وجہ سے کیمپ کے تین اطراف لگیں قناعتیں مکمل طور پر جل گئی ہیں۔

ان کا دعوی ہے کہ یہ کیمپ 5 ہزار 6 سو سے زیادہ دنوں سے لگا ہوا ہے ایسے حربوں سے ہمیں پر امن جدوجہد سے دستبردار نہیں کرایا جا سکتا کمیپ کو نذرآتش کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے۔تاحال اس واقعے کی پولیس رپورٹ درج نہیں ہوئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *