مستونگ: مستونگ غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ میں مبینہ لاپرواہی کے باعث بچہ جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق مستونگ غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ میں مبعینہ لاپرواہی کے باعث بچہ جاں بحق ہوگئے
ایمبولینس بروقت نہ ملنے سے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال میں خوفناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
بچے کے اہل خانہ کا دعوی ہے کہ ایمبولینس اور مناسب طبی امداد کی کمی کے باعث یہ افسوسناک نتیجہ پیش آیا مزید برآں، جمعہ کو ہونے والے حالیہ دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک اور بچے کو وہیل چیئر فراہم نہیں کی گئی
جس سے ان کی تکلیف میں اضافہ ہوا۔ ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک پریشان ماں مدد کے لیے پکار رہی ہے، اپنے بچے کی موت کا ذمہ دار انتظامیہ کی لاپرواہی کو قرار دے رہی ہے۔
Leave a Reply