|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2024

کوئٹہ :  کوئٹہ میں ٹریفک پولیس نے نان کسٹم پیڈ، کالے شیشے، فینسی نمبر والی گاڑیوں اور بغیر پرمٹ کے رکشہ مالکان کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، کالے شیشے، اور فینسی نمبر والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے

اس کے علاوہ ٹریفک قونین کے خلاف ورزی اور بغیر پرمٹ کے رکشہ مالکان اور ڈرائیورز کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے ان کا کہنا ہے کہ کارروائی میں اب تک متعدد گاڑیوں اور رکشوں کو تحویل میں لیا گیا ہے،مزید کاروائی بھی کی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *