|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

خضدار/وڈھ:  بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں میں وبائی مرض پھیلنے سے 4 بچے جاں بحق،جاں بحق ہونے والوں میں ایک شخص کے 3 بچے شامل متعدد متاثر، تفصیلات کے مطابق خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقہ وہیر کلی عبدالمنان ، بھاالدین ملازئی میں وبائی مرض سے چار بچے 13 سالہ سلمان ولد عبداللہ ملازئی 4 سالہ مزمل ولد عبداللہ ملازئی 7 سالہ ثمینہ بنت عبداللہ ملازئی 7 سالہ فضیلہ بنت محمد یعقوب قوم ملازئی شامل جاں بحق جبکہ متعدد متاثر ہوگئے ہیں

یونین کونسل چیئرمین احمد خان مینگل اور سماجی شخصیت عزیز ملازئی نے این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ بیماری گزشتہ چند روز سے علاقے میں پھیلی ہوئی ہے پہلے بچوں کو بخار ہوتا ہے

اور اس کے بعد ان کا حلق بند ہوتا ہے اور جس کے بعد ان کی موت واقعہ ہوتی ہے۔

مرض کی شدت کے باعث بچوں کو فوری طور پر کراچی منتقل کرنے کی ضرورت جہاں ان کی جان بچائی جاسکے ابھی تک ایک بچے کا کیس ریفر میں شامل کیا گیا ہے جب کہ دیگر بچے تاحال علاقے میں موجود اور مرض میں مبتلاء ہیں

ان کو بھی ریفر کیس بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی جان بچائی جاسکے. انہوں نے کہا کہ میڈیکل ٹیمیں فی الحال علاقے میں نہیں پہنچ سکی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *