|

وقتِ اشاعت :   November 8 – 2024

مستونگ: ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی اراکین کا مستونگ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لیے مستونگ آمداس موقع پر ڈاکٹر ماہ رنگ نے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہری رنج و غم کا اظہار کیا۔

مستونگ کے عوام کو ان کی بہادری اور شعور یافتہ ہونے کی وجہ سے سزا دی جا رہی ہے۔

پھول جیسے معصوم بچوں سے بھی دشمن خوفزدہ ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی لواحقین کے رنج و غم میں برابر شریک ہے۔

ڈاکٹر ماہرنگ نے مزید کہا کہ مستونگ بم دھماکہ بلوچ نسل کشی کا تسلسل ہے جس میں دشمن اندھا ہوچکا ہے اور معصوم بچوں کو بھی نہیں بخش رہا۔مستونگ بلوچستان کا سیاسی اور مزاحمتی گڑھ رہا ہے۔

جان بوجھ کر مستونگ کے حالات خراب کیے جاتے ہیں تاکہ عوام اپنے حق کے لیے نہ نکل سکیں اور اسکول کے طلبا کو نشانہ بنانے کا مقصد یہی ہے کہ بلوچ تعلیم سے دور رہیں اور اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں سے بے خبر رہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *