چمن : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ شہدا وطن کی قربانی پشتون قومی تحریک میں تاابد یاد رکھی جائیگی
شہید خان جیلانی خان اچکزئی اور شہید اسد خان اچکزئی نے پشتون افغان وطن کی ننگ ناموس دفاع کی خاطر جانیں قربان کی لیکن افغانیت اور پشتون ولی سے ایک انچ پیچھے نہ ہٹے شہدا وطن کی برسی امسال ایسے حالات میں منانے جارہے ہیں
جب پشتون افغان وطن باالعموم اور شہدا وطن کے مسکن چمن باالخصوص گزشتہ ایک سال سے معاشی قتل عام سے نبردازما ہے درپیش سنگین قومی معاشی چیلنجز کا مقابلہ قومی اتفاق واتحاد سے ہی ممکن ہے لہذا اس بار فیصلہ کیا ہے کہ چمن پرلت کی حمایت میں شہدا وطن کی برسی پرلت کے مقام پر منائی جائیگی جس میں اہم فیصلے اور آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کیا جائیگا
بنیادی یونٹ حلقہ تحصیل اور ضلعی تنظیم بھرپور تیاریاں شروع کردیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچاخان مرکز چمن میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی کابینہ تینوں تحصیلوں کے کابینہ اور اور اراکین صوبائی کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس کی صدارت ضلعی صدر عبدالخالق حقمل نے کی اجلاس کے شرکا سیضلعی صدر عبدالخالق حقمل مرکزی کمیٹی ممبر ڈاکٹر عبدالصمد اچکزئی ضلعی جنرل سیکرٹری سمیع اللہ اچکزئی عصمت وار خطا گل جانو ولید خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا اجلاس میں 22 نومبر کو شہید وطن شہید خان حاجی جیلانی خان اچکزئی کی 14ویں اور شہید ڈیورنڈ اسد خان اچکزئی کی چوتھی برسی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
اور اس سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو جلسہ کامیابی کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اجلاس میں 18 نومبر کو شہدا ہاس مردہ کاریز چمن میں ضلع کونسل چمن کا اجلاس طلب کیا گیا اجلاس کے شرکا سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا وطن کے لازوال قربانی پشتون قومی تحریک میں تا دیر یاد رکھی جائیگی
صد سالہ تحریک کی تسلسل شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے عوامی نیشنل پارٹی شہدا کی امین اور وارث جماعت کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں سے باخبر ہے اور ہر وقت قومی ارمانوں کی تکمیل کو مقدم رکھا ہے لہذا ہم اور آپ پر لازم ہے کہ شہدا، اکابرین،کلچر،زبان کے ایام ہو اس کو قومی ذمہ داریوں کا پاس رکھتے ہوئے منایا جائے۔
Leave a Reply