|

وقتِ اشاعت :   4 days پہلے

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے پاکستان کے دیگر صوبوں اور شہروں کو جانے والی ٹرین سروس 4 روز کیلئے معطل کردی گئی کوئٹہ ڈویژن کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر، 11، 12، 13 اور 14 نومبر کو حفاظتی وجوہات کی بنا پر آپریشن معطل کئے گئے ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے جانے والی ٹرینیں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ، کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان ایکسپریس اور کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن پسنجر ٹرین بھی 4 روز کیلئے معطل کی گئی ہے۔

مذکورہ ٹرین 11 سے 14 نومبر تک کوئٹہ سے روانہ نہیں ہوں گی بولان میل 16 نومبر کو کراچی سے روانہ ہوگی اور 18 نومبر کو کوئٹہ سے کراچی کیلئے اپنے معمول کے شیڈول کے مطابق آئے گی

اس کے علاوہ جعفر ایکسپریس 10نومبر سے پشاور سے کوئٹہ کیلئے بھی منسوخ کی گئی ہے اور 14 نومبر کو ٹرین کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگی ۔

کوئٹہ سے پشاور کیلئے 15 نومبر سے دوبارہ سروس شروع ہوگی ریلوے ذرائع کے مطابق جن دنوں میں ٹرین منسوخ ہوگی،

مسافر حضرات فل ریفنڈ حاصل کر سکتے ہیں۔جعفر ایکسپریس اور بولان میل اور چمن پسنجر کو 4 روز کیلئے بند کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *