|

وقتِ اشاعت :   November 13 – 2024

بلوچستان کے ضلع دکی میں نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ کر دی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد مزدوروں کے کیمپ اور جنریٹر کو جلا دیا۔

دکی میں فائرنگ کے واقعے کے بعد کیمپ سے 3 مزدور لاپتہ ہو گئے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ لاپتہ 3 مزدوروں کو تلاش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 20 کان کن جاں بحق ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق راکٹ حملے میں 7 کان کن زخمی بھی ہوئے تھے۔

کان کے مالک حاجی خیر اللّٰہ نے کہا تھا کہ حملہ آوروں نے 10 کانوں کی مشینری بھی نذرِ آتش کر دی تھی۔