|

وقتِ اشاعت :   November 13 – 2024

چمن:  چمن بارڈر پر ون ڈاکومنٹ پالیسی کے نفاذ میں حکومت پاکستان نے جو مہلت دی تھی وہ ختم ہوگئی شناختی کارڈ یا افغانی تذکیرہ رکھنے والے افراد بارڈر پر واپس کئے جائینگے

بارڈر سیکورٹی احکام کا کہنا تھا کہ بغیر پاسپورٹ کے کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی

ریاست پاکستان کے جاری کردہ فیصلے پر عمل درآمد 17 نومبر سے باقاعدہ شروع ہوگی جس میں تمام افراد کیلئے پاسپورٹ کی شرط لازمی قرار دے دیا

پاسپورٹ کے بغیر کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی دوسری جانب چمن بارڈر پر 13 ماہ سے آل پارٹیز تاجر لغڑی اتحاد کا دھرنا جاری ہے

اور دھرنا کمیٹی نے دونوں ممالک کے ریاستوں کو 22 نومبر تک ڈیڈ لائن دی ہے کہ چمن اور بولدک کے مقامی افراد کو لوکل دستاویزات پر آنے جانے کی اجازت دی جائے

جس کیلئے کئی بار فلیگ میٹنگ بھی ہوئی ہے

22 نومبر تک عمل نہیں کیا گیا تو وہ اپنے نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *