|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے بولان میںفورسز پر دو مقامات پر حملے، جاسوسی کیمرے ناکارہ اور مشینری نزر آتش کردیئے گئے گزشتہ شب بولان میں فورسز پر دو الگ الگ مقامات پر حملے کیے گئے ہیں

علاقے سے سیکورٹی ذرائع کے مطابق بولان کے علاقے پیرغیب میں پیر غیب کراس پر قائم ایف سی کیمپ پر مسلح افراد نے راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا. علاقے سے ذرائع کے مطابق بھاری ہتھیاروں کے آوازوں سے علاقہ گونج اٹھا.

اسی دوران بولان ہی میں ایک دوسرے حملے میں فورسز کی جانب سے نگرانی کے لیے لگائے گئے کیمروں اور دیگر آلات کو نا معلوم مسلح افراد نے ناکارہ بنا دیا تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے کھجوری کے مقام پر جاسوسی کیمروں اور دوسرے آلات کو مسلح افراد نے ناکارہ بنا دیا اور بعض آلات و مشینری کو نزر آتش کردیا.

مقامی لیویز ذرائع نے حملوں کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے ان حملوں میں جانی نقصان ہوا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *