|

وقتِ اشاعت :   November 14 – 2024

بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہو گیا۔

محکمۂ صحت کے مطابق بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس ضلع جعفرآباد سے رپورٹ ہوا۔

صوبے میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں پولیس کیسز کی تعداد 49 ہو گئی ہے۔

رواں سال سندھ سے 13 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، کے پی سے 10 جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔