|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: وزیر اعلی کے مشیر برائے کھیل مینا مجید نے گزشتہ روز قلات میں فورسز پر شر پسندوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے

انہوں نے کہا کہ شر پسند ملک دشمن عناصر کے بلوچستان میں بد آمدنی کے واقعات ملک و قوم کو انتشار کا شکار بنا کر ترقی و خوشحالی کے سفر کو روکنے کی مذموم کوشش ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی گڈ گورننس ترقی و خوشحالی کے لئے اٹھائے جانیوالے اقدامات بلخصوص نوجوانوں کو بیرون ملک اعلی تعلیم کے بڑے اقدامات تاریخی اور بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھے جارہے ہیں

حکومت جہاں نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے لئے بیرون ملک بیجھ رہی ہے وہاں دہشتگرد معصوم نوجوانوں کو ورغلا کر خودکش بمبار بنا رہے ہیں

جو کہ بلوچ قوم سے سنگین دشمنی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور فورسز جلد صوبے میں امن بحال کرکے صوبے کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *