|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

وکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے روس سے جنگ ختم کرنے کی حمایت کر دی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی صدارت سنبھالنے پر روس یوکرین جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور نئی امریکی انتظامیہ یقینی بنائے گی کہ جنگ ختم ہو جائے۔

زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ امریکی صدارتی انتخابات میں ان کی جیت کے بعد ٹیلی فونک گفتگو میں روس کے خلاف جنگ کے حوالے سے  تبادلہ خیال کیا تھا۔

انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ٹرمپ نے روس کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی مطالبات کیے  لیکن یہ ضرور کہا کہ انہیں ٹرمپ کی طرف سے کوئی ایسی بات نہیں سننے کو ملی جو یوکرین کے مؤقف کے خلاف ہو۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ دو سال سے زائد عرصے سے جاری ہے جہاں یوکرین کو امریکا کی حمایت حاصل ہے، اس جنگ میں یوکرین کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور بہت سی انسانی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں۔

ایک جرمن تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  امریکا یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ روس کے خلاف فروری 2022 سے جنگ کے آغاز سے جون 2024 کے اختتام تک امریکا نے یوکرین کو 55.5 ارب ڈالر  مالیت کے ہتھیار اور سازوسامان  فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں نئی جنگیں شروع کرنے کے بجائے جاری جنگیں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 

ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابی مہم کے دوران بھی وعدہ تو کیا تھا کہ وہ اس جنگ کو ایک دن میں ختم کر دیں گے، لیکن انہوں نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ وہ ایسا کس طرح کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *