|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ : صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے جوہان میں پاک فوج کے جوانوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے جوانوں کوسلام پیش کرتا ہوں

سردار کھیتران نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع کے لئے دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جان قربان کرنے والے سکیورٹی فورسز کے افسر اور جوانوں کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں

اور ورثاء کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں دریں اثنا صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدراتی انتخاب جیتنے پر نومنتخب صدر عطا اللہ لانگو اور کابینہ کو مبارکباد دی ہے

انہوں نے بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر گروپ کے تمام قائدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پر امید ہوں کہ نومنتخب صدر سمیت تمام عہدیداران بار اور وکلاکی فلاح و بہبود کے مشن کو جاری رکھیں گے،

جبکہ وکلابرادری 26 ویں آئینی ترمیم پر عمل درآمد، آئین اور پارلیمان کی بالادستی کے لئے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *