|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سردار کوہیار خان ڈومکی کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بلوچستان دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سردار کوہیار خان ڈومکی کی کامیابی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے،پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں ان کو پورا کریں گے بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کردار ادا کرے گی۔

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سردار کوہیار خان ڈومکی متحرک نوجوان رہنماء ہیں عوام کے مسائل کو حل کرنے میں فعال کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی سردار کوہیار خان اپنے والد مرحوم سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *