|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ : سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کوئٹہ سے اغوا ہونیوالے بچے کی عدم بازیابی کے خلاف جاری احتجاجی دھرنا اور آج کوئٹہ میں ہونے والے شٹر ڈان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ چھوٹے چھوٹے مفادات کیلئے آئندہ نسلوں کا سودا لگانے والوں کی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں،

حقیقی قبائلی لوگ، اہل قلم، طلبا، وکلا، سیاسی کارکن وطن کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے قومی ایجنڈے کا تعین کریں۔

یہ بات انہوں نے کوئٹہ سے اغوا کئے گئے 11 سالہ بچے محمد مصور کی عدم بازیابی کیخلاف پیر کو مغوی بچے کے لواحقین، سیاسی جماعتوں، تاجر تنظیموں کے زیراہتمام بلوچستان اسمبلی کے سامنے جاری احتجاجی دھرنے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہی۔ن

وابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے 11 سالہ محمد مصور کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکسویں صدی میں جہاں قومیں اپنی آئندہ نسلوں کی عظمت میں اضافہ کیلئے جدوجہد کررہی ہیں وہیں بلوچستان کے لوگ اپنی آئندہ نسلوں کے تحفظ، لاپتہ بچوں کو بازیاب کرانے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانے کیلئے اس اسمبلی کے سامنے بیٹھے ہیں جس کی نشستیں کروڑوں میں فروخت کی گئیں۔

قومی جرگہ کی نیلامی کرنے والے تو چلے گئے لیکن ا پنے چھوٹے چھوٹے مفادات کیلئے آئندہ نسلوں کا سودا لگانے والوں کا خمیازہ بلوچستان کے لوگ آج بھی بھگت رہے ہیں، انہوں نے دھرنے کے شرکا سے سوال کیا کہ ہم کب تک انفرادی انصاف کیلئے دھرنے دیتے رہیں گے،

بلوچستان کے لوگ خود احتسابی کرکے صوبے میں اقتدار، منصب اور انصاف کا سودا کرنے والوں کا راستہ روک کر ذاتی مفاد کو اجتماعی قومی مفاد کیلئے قربان کریں۔

انہوں نے کہا کہ جس وقت قومیں، افراد اور سیاسی جماعتیں تاریخ کے کٹہرے میں ہوں گی تو تاریخ اپنا فیصلہ خود کرے گی،بحیثیت قوم، سیاسی پارٹیوں اور کارکنوں کے ہمیں چاہیے کہ تاریخ کے بہتر فیصلے کیلئے اپنی زندگی گزاریں، بلوچستان کے حقیقی قبائلی لوگ، اہل قلم، طلبا، وکلا اور حقیقی سیاسی کارکن اپنے وطن کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے قومی ایجنڈے کا تعین کریں۔

قبل ازیں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی ہدایت پر حاجی محمد اسحق لہڑی، قاری اختر شاہ کھرل، حبیب الرحمن ہوتک، حاجی اسماعیل بازئی، رحیم ترین، علاوالدین خان کاکڑ، ملک رشید اعوان، زمرک خان دومڑ، دین محمد رئیسانی، میر بشیر احمد مینگل، یاسر کاکا خیل، تنویر یوسفزئی، سلیم رئیسانی، صبغت اللہ رئیسانی و دیگر پر مشتمل وفد نے دھرنے میں جاکر یکجہتی کا اظہار کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *