|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ:  کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں گیس غائب معمولات زندگی متاثر صارفین پریشان ہیں کوئٹہ شہر میں سردی میں اضافے کے ساتھ گیس پریشر میں کمی اور ولوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے

لوڈ شیڈنگ کے باعث جلتے ہوئے چولہے بجھ جانے کے باعث واپس گیس آنے سے حادثات اور اموات کا خدشہ ہے گیس کمپنی کو چاہئے کہ لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر کا خاتمہ کرکے شہریوں کو سردی کے موسم میں بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

ہر سال گیس پائپ لائن تبدیل کرنے کے بہانے کئے جاتے ہیں گیس پائپ لائن تبدیل ہونے کے باوجود گیس پریشر میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ماہانہ بھاری بھرکم گیس بلز بھیجنے کے باوجود گیس کی فراہمی نہیں ہوسکی ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر کے اکثر علاقوں میں گیس غائب،صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے صبح اور شام کے اوقات میں پریشر پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتاہے گیس پیشر نہ ہونے باعث سکول ودفتر جانیوالوں کیلئے ناشتہ بنانامشکل ہوجاتاہے سریاب کلی کمالو، برمہ ہوٹل، بروری و اے ون سٹی، اسٹیورٹ روڈ، بلوچ کالونی، جان محمد روڈ اور دیگر علاقو ں میں گیس پریشر کی شکایات سامنے آ رہی ہیں

صارفین کا کہنا ہے کہ بارہا متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *