خضدار: کرخ پریس کلب کے صدر سینئر صحافی روزنامہ آزادی اور بلوچستان ایکسپریس کے نامہ نگار ظہور احمد موسیانی جگر کے عارضے کے سبب طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
ظہور احمد موسیانی کو رات گئے ان کے آبائی علاقہ گل بٹ کرخ کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا
نماز جنازے میں سیاسی و سماجی صحافتی شخصیات قبائلی عمائدین معززین شہرسمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادنے بڑی تعداد میں شرکت کی
مرحوم ظہور احمد موسیانی بحرام خان موسیانی کے فرزند۔چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر جلیل احمد موسیانی کے داماد شکیل احمد موسیانی کے بہنوئی اور ڈاکٹر شریف موسیانی کے قریبی عزیز تھے
مرحوم کے لئے تعزیت کا سلسلہ ان کے گھر موسیانی ہاوس آجوانی کرخ میں لی جا رہی ہے ظہور احمد موسیانی 22 سال سے روزنامہ آزادی اور بلوچستان ایکسپریس کے ساتھ منسلک تھے
ان کا شمار کرخ و خضدار کے سینئر صحافیوں میںہوتا تھا زمانہ طالب علمی میں وہ طلباء سیاست میں کافی متحرک رہے بی ایس او خضدار زون کے عہدیدار رہنے کے علاوہ وہ سنٹرل کمیٹی کے رکن بھی رہے
طلباء سیاست سے فراغت کے بعد وہ بی این پی سے بھی منسلک رہے تھے اہم ان کی پہچان صحافت اور روزنامہ آزادی رہی
انہوں نے صحافت کا آغاز روزنامہ آزادی سے کیا اور مرتے دم تک وہ روزنامہ آزادی کے ساتھ منسلک رہے
ان کے انتقال پر روزنامہ آزادی کے ایڈیٹر آصف بلوچ،طارق بلوچ، خضدار کے بیوروچیف یونس بلوچ و دیگر اسٹاف نے افسوس کا اظہار کیا ہے
اور کہا کہ ہے کہ ظہور موسیانی کے انتقال صحافت کی دنیا میں ناقابل تلافی نقصان ہے روزنامہ آزادی کے جملہ اسٹاف دکھ غم اور تکلیف کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے
Leave a Reply