|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوہلو :  ڈی جی اینٹی کرپشن بلوچستان عبد الواحد کاکڑ اچانک ایک روزہ دورے پر کوہلو پہنچ گئے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینٹی کرپشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت۔

اجلاس میں ضلعی محکموں کے سربراہان سے ان کے پروگریس رپورٹ طلب کی۔

اجلاس کے بعد ڈی جی اینٹی کرپشن بلوچستان عبد الواحد کاکڑ کا ڈپٹی کمشنر کوہلو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے کنٹریکٹ آسامیوں پر بے ضابطگی کے شکایات ملے ہیں ,

وزیراعلی بلوچستان کے خصوصی ہدایات پر مختصراً وقت میں اینٹی کرپشن بلوچستان کی ٹیم کوہلو پہنچ گئی ہے۔

واحد کاکڑ نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے بھرتیوں کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے کر جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔

کوہلو دور دراز اور پسماندہ علاقہ ہے ، حکومت بجٹ کے غلط استعمال پر کارروائی کریں گے۔

ضلع کے مختلف محکموں سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں ، ان کے خلاف ہماری سپیشل ٹیمیں تحقیقات کررہی ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن بلوچستان نے کہا کہ کوہلو سبی روڈ اور کوہلو رکنی قومی شاہراہ سے متعلق بے ضابطگیوں کے شکایات موصول ہوئی ہیں ، میونسپل کمیٹی میں خورد برد کی تحقیقات کی جو ثابت ہونے پر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کوہلو کا کیس اینٹی کرپشن کے خصوصی عدالت میں زیر سماعت ہے ، صوبے کے تمام افسران عوامی وسائل کے غلط استعمال سے احتیاط برتیں۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی جلد اینٹی کرپشن کی ٹیمیں کرپشن کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائیاں کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *