|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر مسیحا ہیں ان کی جانب سے ہڑتال سے مریض براہ راست متاثر ہورہے ہیں،

ڈاکٹروں کے بھرتی کے انٹرویوز کے حوالے سے باقاعدہ طور پر کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، ڈاکٹر وں کے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل حل کریں گے ۔

یہ بات انہوں نے پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ڈاکٹروں کی بھرتی کے انٹرویوز کے دوران کسی بھی قسم کی بدسلوکی سے متعلق باقاعدہ شکایت موصول نہیں ہوئی ڈاکٹر صحت کے نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ان کے ساتھ بد سلوکی ناقابل برداشت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مسیحا ہیں انکی ہڑتال سے براہ راست مریض متاثر ہورہے ہیں اگر ڈاکٹر ہڑتال کریں گے تو انہیں کون مسیحا کہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ میں اعتراف کرتا ہوں محکمہ صحت میں سہولیات نہیں ہیں مگر ڈاکٹروں کا طریقہ کار درست نہیں ہے ڈاکٹر عوامی خدمت سے سرشار ہوکر خدمت کریں ہم ہسپتالوں میں سہولیات مہیا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال پر ان سے مل بیٹھ کر بات چیت کریں گے اور مسئلے کو حل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہسپتالوں کو فعال کرنے کے لئے کنٹریکٹ پر ڈاکٹر بھرتی کر رہے ہیں جوں ہی پبلک سروس کمیشن سے بھرتی کا عمل مکمل ہوگاکنٹریکٹ بھرتی ختم کی جائے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *