|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حلقہ پی بی 36 قلات سے نامزد امیدوار سردار زادہ سعید احمد لانگو نے سابق صوبائی وزیر کو ڈی نوٹیفائی ہونے کے باوجود گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہ،مراعات دی جارہی ہے

جس کا مقصد حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ حلقے میں 7 پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ میں ان کو کامیاب کرانے کی کوشش ہے

جس کے خلاف عدالت عالیہ میں رٹ پٹیشن دائر کررہا ہوں 7 پولنگ اسٹیشنوں کو حساسیت کی بناء پر قلات اور منگچر میں شفٹ کیاجائے تاکہ صاف اور شفاف پر امن طریقے سے پولنگ کے عمل کو ممکن بنایا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر میر عبداللہ لانگو، طاہر لہڑی، سردار زادہ میر نعمان لانگو سمیت دیگر بھی موجود تھے

انہوں نے کہا ہے 8 فروری کے الیکشن میں منظم طریقے سے دھاندلی کرکے سابق وزیر داخلہ کر جتوایا گیا جس کے خلاف ہم نے ہائیکورٹ،الیکشن ٹریبونل اور سپریم کورٹ میں مذکورہ دھاندلی کے خلاف کیس کرکے کامیابی حاصل کی اور 21 اگست کو سابق وزیر داخلہ کو دھاندلی پر ڈی نوٹیفائی کرایا

اس کے باوجود گزشتہ 3 ماہ سے وہ تنخواہیں، مراعات اور پروٹوکول سے مستفید ہورہے ہیں جوکہ قانون اور آئین سے ماورائے اقدام اور عوام کے پیسوں کا ضیاع ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں

جوکہ آئین اور قانون کے خلاف اقدام ہے عوام کے پیسوں کو بے دردی سے استعمال کرکے نکالے گئے سابق وزیر کو نوازنا علاقے اور حلقے کے عوام کے ساتھ زیادتی اور ظلم کے مترادف ہے۔

مذکورہ حلقے کے 7 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کو بلا وجہ متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے الیکشن کمیشن نے پہلے 23 نومبر کی تاریخ کا اعلان کیا پھر انتظامیہ اور حکومت کی مداخلت پر تاریخ تبدیل کرکے یکم دسمبر کو7 پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ کااعلان کیا گیا

انہوں نے کہا کہ پی بی 36 قلات کے عوام گزشتہ کئی ماہ سے نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات سے دو چار ہیں اور آفیسران اپنی مرضی سے فیصلے اور کام کررہے ہیں

جس لوگوں کو نقصان ہورہاہے کیونکہ حکومت اور انتظامیہ امن وامان کا بہانہ بنا کرسابق وزیر داخلہ کو فائدہ پہنچانے کیلئے پولنگ اسٹیشنز کو منتقل کرنے کی سازش کررہی ہے

7 پولنگ اسٹیشنز کو متنازعہ بنایا جارہا ہے ان پولنگ اسٹیشنوں کو قلات اور منگچر منتقل کرکے ری پولنگ کرائی جائے تاکہ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کمیٹی میں بی این پی، جمعیت نظریاتی، نیشنل پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں نے  مذکورہ پولنگ اسٹیشنز کو قلات اور منگچر میں رکھنے کا مطالبہ کیا تھاسابق وزیر داخلہ دوبارہ پولنگ اسٹیشنز کو منتشر کرکے دوبارہ دھاندلی کا منصوبہ بنارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم دسمبر کوکامیابی حلقہ کے عوام کی ہوگی عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالنے اپنے منصوبوں اور سازشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر داخلیہ کو مراعات تنخواہیں وصولی کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کررہے ہیں تاکہ غیر قانونی اقدامات کا راستہ روکا جاسکے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان اور متعلقہ حکام اس کا نوٹس لے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *