آواران: آواران دلجان بلوچ کی بازیابی کیلئے ڈی سی کمپلیکس کے سامنے دھرنا جاری
آج بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا
تقریب میں سینکڑوں کی تعداد خواتین بچے اور مرد شریک تھے
اس موقع پر سمی دین بلوچ گلزار دوست آسیہ بلوچ اور دیگر نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ آواران میں گزشتہ دس دنوں سے دلجان بلوچ کی بازیابی کے لیے دھرنا جاری ہے
پہلے مرحلے پر مذاکرات کیا گیا ہے پانچ دن تک دلجان بلوچ کو رہا کیا جائے گا
جبکہ ہمارا پر آمن دھرنا جاری رہیگا تب تک دلجان بلوچ کو رہا نہیں کیا گیا
انہوں نے کہا آواران سے تعلق رکھنے والے دلجان بلوچ پیشے کے لحاظ سے ایک سرکاری ملازم ہے جوکہ روزانہ اپنے ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے ہیں دلجان بلوچ بے گناہ ہے
اسکو عدالت میں پیش کیا جائے اور جلد رہائی کا حکم جاری کیا جائے۔
Leave a Reply